پرینیتی چوپڑا ٹیلینٹ شو کی ٹیم پر برہم

December 19, 2021

معروف بھارتی اداکارہپرینیتی چوپڑا اپنا نام ٹیلینٹ شو سے منسلک کرنے اور اداکارہ کو شو کی جیوری کا حصّہ بتانے پر برہم ہوگئیں۔

پرینیتی چوپڑا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کڈز ٹیلنٹ شو کے ایک حزف شدہ ٹوئٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں، جس میں اداکارہ کو شو کی ٹیم کی جانب سے بطور جج شو سے منسلک ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’یہ انتہائی شرمندگی کی بات ہے!

انہوں نے لکھا کہ’وہ کسی بھی طرح سے اس شو سے وابستہ نہیں ہیں‘۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ’گزارش ہے کہ برائے مہربانی ان کا نام ہٹا دیں، بچوں اور ان کے والدین کا اس طرح فائدہ نہ اٹھائیں‘۔

کڈز شو کی ٹیم کی جانب سےپرینیتی چوپڑا کے اس ٹوئٹ کا جواب دیا گیا کہ ’ ہم آپ کے مینیجر کے ساتھ پچھلے 3 مہینوں سے رابطے میں ہیں، آپ نے بتایا ہے کہ آپ ہمارے ساتھ کام کرکےخوش ہیں اور ہم سے ملنا چاہتی ہیں اور ہم 19 دسمبر 2022 کے بعد آپ سے ملنے کا ارادہ کر رہے ہیں‘۔

جس کے بعد ایک شخص نے پیج کے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’تو اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کو ای میل کرتے ہیں اور کال کرتے ہیں لیکن آپ اس کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کرتے، پھر بھی وہ یہ کہہ سکتا ہے کہ آپاس سے وابستہ ہیں؟ کیا یہ بے وقوفانہ بات نہیں ہے؟‘