دنانیر نے شادی کیلئے بلال عباس خان کو چُن لیا

December 20, 2021

تصاویر بشکریہ انسٹا گرام فین پیجز

پاکستانی انٹرنیٹ سینسیشنل سیلیبرٹی، اداکارہ دنا نیر مبین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کے لیے اداکار بلال عباس خان کو چنیں گی۔

سوشل میڈیا انسٹا گرام پر دنا نیر کی ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میںوہ ایک سوال میں بطور آپشن دیئے گئے 3 ناموں سے متعلق جواب دے رہی ہے۔

دنانیر کو تین معروف اداکاروں کے ناموں کا آپشن دیتے ہوئے پوچھا جاتا ہے کہ اِن اداکاروں میں سے وہ کس کے ساتھ شادی، کس کا قتل اور کس کے ساتھ ڈیٹ کرنا چا ہتی ہیں؟


اس سوال کے جواب میں دنا نیر کا کہنا ہے کہ چونکہ احد رضا میر پہلے ہی سے شادی شدہ ہیںاسی لیے وہ احد رضا میر کو قتل اور بلال عباس خان سے شادی کرنا چاہیں گی۔

دنا نیر مبین نے تیسرے اداکار شہریار منور سے متعلق کہا کہ و ہ شہریار منور کے ساتھ ڈیٹ پر جانا پسند کریں گی۔