• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے‘ جیسی مختصر سی، دلچسپ ویڈیو بنا کر شہرت پانے والی لڑکی دنا نیر کی گلوکاری کرتے ہوئے کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دنا نیر کی جانب سے سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اپنی سُریلی آواز میں معروف پاکستانی  فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا گانا  ’اے دل‘  گنگنا رہی ہیں۔

دنا نیر نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہےکہ ’کھویا تو، میرا ہوگا کیا؟۔۔۔ یہ سُریلا گانا اُن کی پسندیدہ پاکستانی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کا ہے۔‘


پاوری گرل دنا نیر کی اس ویڈیو پر تا حال ہزاروں لائیکس اور سیکڑوں تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں جن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار بھی اُن کی سریلی آواز اور پسند کی تعریف کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دنا نیر کی گانا گاتے یہ نئی ویڈیو اس وقت پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب مقبول ہو رہی ہے جسے انسٹاگرام صارفین کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے۔

تازہ ترین