ایشوریا کی فلم سے ابھیشیک کی اس تصویر کا دلچسپ تعلق

December 22, 2021

فوٹوز: فائل

ایشوریا رائے کی فلم ’خاکی‘ اور ابھیشیک کی جانب سے لی گئی تصویر میں دلچسپ تعلق کے دوبارہ چرچے ہونے لگے ہیں۔

2004 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم خاکی کی شوٹنگ کے دوران ترمباکیشور میں ایشوریا رائے شوٹنگ کی ریہرسل کے دوران پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہوگئی تھیں۔

فلم کے اس منظر میں تیز رفتاری گاڑی کو تشار کپور اور ایشوریا رائے سے 20 فٹ کی دوری پر آکر رکنا تھا، تاہم اسی کی ریہرسل کے دوران جب ڈرائیور نے گاڑی دوڑائی تو وہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی ان اسٹارز کی جانب گامزن رہی۔

اس گاڑی سے تشار کپور اور ایشوریا رائے نے بچنے کی کوشش کی جس میں تشاور تو کسی حد تک کامیاب رہے لیکن ایشوریا گاڑی کی ٹکر لگ کر جھاڑیوں میں جاگریں۔

اس حادثے میں اداکارہ کو شدید چوٹیں آئیں اور اکشے کمارے انہیں اسپتال لے کر گئے، طبی امداد کے بعد انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ممبئی منتقل کیا گیا جہاں ان کا مکمل علاج ایک نجی اسپتال میں ہوا۔

اس واقعے کے بعد مذکورہ مقام کو ’ایشوریا پوائنٹ‘ کے نام سے منسوب کردیا گیا اور یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ ایشوریا رائے کے شوہر ابھیشیک بچن نے 2015 میں ریلیز اپنی فلم ’آل از ویل‘ کی شوٹنگ اسی مقام پر کی تھی۔

ایشوریا رائے پوائنٹ پر اپنی تصویر لے کر ابھیشیک نے سوشل میڈیا پر شیئر کی لکھا تھا کہ ’وہ لمحہ پھر لوٹ آیا، آج میں اس مقام پر شوٹنگ کر رہا ہوں جسے ایشوریا پوائنٹ کہتے ہیں‘۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ وہی جگہ ہے جہاں 12 سال قبل خاکی کی شوٹنگ کے دوران ایشوریا زخمی ہوگئی تھیں، وہ معجزانہ طور پر بچ گئی تھی اور آج میں نے یہاں اپنی فلم کی ایک شوٹنگ کی۔