• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشوریا سے متعلق سوال، ابھیشیک نے کپل کو لاجواب کردیا

کامیڈین کپل شرما نے ابھیشیک بچن سے ان کی اہلیہ ایشوریا رائے بچن سے متعلق دلچسپ سوال کیا تو ابھیشیک نے انھیں لاجواب کردیا۔

ابھیشیک بچن کامیڈین کپل شرما کے شو میں شریک تھے کہ کپل نے ان سے ان کی پیشہ ورانہ زندگی اور گھریلو زندگی کو جوڑ کر ایک دلچسپ سوال کرلیا۔ 

کپل شرما نے پوچھا کہ آپ کی اہلیہ ایشوریا رائے خود بھی ایک اداکارہ رہی ہیں، کیا وہ آپ کے رومانوی سین دیکھ کر آپ کو اس سے متعلق تجویز نہیں کرتیں کہ یہ آپ نے کچھ کم یا زیادہ کردیا؟


سوال پوچھنے پر پہلے تو ابھیشیک بچن تھوڑی دیر خاموش ہوگئے، لیکن کچھ دیر سوچنے کے بعد مسکراتے ہوئے کپل کو جواب دیا کہ ’کیا آپ کی اہلیہ آپ کا شو دیکھتی ہیں؟ کیا انھوں نے کبھی سوال کیا کہ آپ نکیتا کے ساتھ زیادہ بہتر فلرٹ کر سکتے تھے؟

کپل نے جواب دیا کہ بیویاں ایسا نہیں بولتیں شاید، جس پر ابھیشیک نے کہا کہ آپ اپنی اہلیہ کو اپنا شو نہیں دکھاتے، اور میں اپنی پکچر نہیں دکھاتا۔ 

جواب سن کر کپل شرما خاموش ہوگئے اور انھوں نے بات کو بدلنے کی بھی کوشش کی۔



تازہ ترین