امریکا: کورونا کی نئی دوا کے استعمال کی منظوری

December 23, 2021


امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے فائزر کی کورونا وائرس کے علاج کے لیے گولی استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔

امریکی دواساز کمپنی فائزر کی تیار کردہ گولی پیکسلووڈ Paxlovid بیماری کے شدید ہونے کے خطرے کو 90 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔

یہ گولی 12 سال کے بچے اور زائد عمر کے افراد استعمال کر سکتے ہیں۔

فائزر کی گولی پیکسلووڈ کورونا وائرس کے مریض کو دن میں 2 مرتبہ 5 روز تک استعمال کرنی ہو گی۔

امریکا نے اس دوا کے لیے دوا ساز کمپنی فائزر سے 5 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کا معاہدہ بھی کر لیا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹیبلٹ کی شکل میں دوا پیکسلووڈ کو عالمی سطح پر کورونا وائرس کے خلاف مؤثر قرار دیا جا رہا ہے۔