• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی نئی دوا کے 89 فیصد موثر ہونے کا دعویٰ

کراچی (جنگ نیوز) امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے کورونا کے لیے بنائی گئی اینٹی وائرل گولی کے ٹرائل کو قبل از وقت روک دیا گیا ہے جس کے بارے میں کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے استعمال سے ہسپتال میں داخل ہونے یا موت کے امکانات میں 89 فیصد کمی واقع ہو سکتی ہے۔ فائزر پِلز کے یہ نتائج مرک اینڈ کو کی اسی طرح کی گولی ’مولنوپیراویر‘ کو بھی پیچھے چھوڑتے دکھائی دیتے ہیں جس کے بارے میں گذشتہ روز دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ گولی سنگین بیماری کے زیادہ خطرے سے دوچار بالغ افراد کے مرنے یا ہسپتال میں داخل ہونے کے امکانات کو 50 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔

تازہ ترین