پہلا پاکستانی نژاد امریکی ڈپٹی انسپکٹر بن گیا

December 23, 2021

پاکستانی نژاد امریکی پولیس آفیسر کیپٹن عدیل رانا کو نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

نیویارک پولیس کی تاریخ میں پہلی بار کوئی پاکستانی نژاد امریکی شہری ترقی پا کر ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے تک پہنچ گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں کے مطابق عدیل رانا کو کیپٹن کے عہدے سے ترقی دی گئی، انہیں منگل کو ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کا پروموشن لیٹر دیا گیا۔

عدیل رانا نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کمانڈنگ آفیسر تعینات ہوئے تھے، اس عہدے تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی امریکن تھے۔

ڈپٹی انسپکٹر بننے پر عدیل رانا کو پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے۔