حرا مانی کے فیصل آباد کالج میں کنسرٹ کی انٹرنیٹ پر دھوم

December 24, 2021

حرا مانی کے فیصل آباد کالج میں کنسرٹ کی انٹرنیٹ پر دھوم، فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کےفیصل آباد کالج میں کنسرٹ کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہورہے ہیں۔

حرا مانی نے اس ہفتے پنجاب گروپ آف کالجز میں ہونے والے سالانہ میوزیکل فیسٹا میں شرکت کی جہاں انہوں نے اسٹیج پر اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔

انہوں نے پنجاب گروپ آف کالجز میں لگاتار دو دن طلباء کے لیے پرفارم کیااور اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اس ایونٹ کے ویڈیو کلپس بھی شیئر کیے۔


یہاں تک کہ اداکارہ نے اپنے مشہور ڈرامے ’دوبول ‘ کا او ایس ٹی (OST) گاتے ہوئے بھی اپنی ایک ویڈیو شیئر کی۔

حرا مانی نے اس ایونٹ میں نازیہ حسن کا مشہور گانا ’ڈسکو دیوانے‘ اور بالی ووڈ کی مشہور فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کا گانا ’بلم پچکاری‘ بھی گایا۔

اداکارہ کے مداح جوکہ اس کنسرٹ میں موجود تھے ان کی پرفارمنس سے بہت لطف اندوز ہوئے۔

تاہم، کچھ لوگوں نے اداکارہ کو سالانہ میوزیکل فیسٹا میں مدعو کرنے پر تنقید بھی کی۔

ایک صارف نے اس حوالے سے لکھا کہ ’پاکستان کے وہ تمام گلوکار کہاں ہیں جنہیں پنجاب کالج نے پرفارمنس کے لیے مدعو کیا تھا؟‘