• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے بیٹیوں کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اداکارہ حرا مانی نے اب دُنیا بھر کی بہادر بیٹیوں کے لیے پوسٹ شیئر کی ہے۔


حرا مانی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’ڈاکٹر، ٹیچر، اداکارہ، ڈیزائنر یا خلاباز، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ اپنے لیے کونسے شعبے کا انتخاب کرتی ہیں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’جو شعبہ آپ کو بہادر اور مضبوط بنائے، آپ اُس کا انتخاب کریں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ آپ بڑے ہوکر بہادر اور مہربان بنیں گی۔‘

حرا مانی نے مزید لکھا کہ ’دُنیا بھر کی تمام بیٹیوں کے لیے ڈھیر سارا پیار اور محبت۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حرا مانی کے اس معنی خیز پیغام کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین