کراچی: جنوری میں گیس قلت مزید بڑھنے کا خدشہ سامنے آگیا

December 24, 2021


منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) سوئی سدرن نے کراچی میں جنوری میں گیس قلت مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

ایک بیان میں ایم ڈی سوئی سدرن نے کہا کہ شہر قائد میں جنوری میں گیس کی قلت 25 فیصد یا 50 ایم ایم سی ایف بڑھنےکا امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیس قلت کے پیش نظر صنعتوں کو ہفتہ وار 36 گھنٹے گیس نہ استعمال کی درخواست کی ہے۔

ایم ڈی سوئی سدرن نے یہ بھی کہا کہ صنعتیں حکم امتناع نہ لیں تو کراچی میں گیس قلت 50 فیصد کم ہوگی۔