سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، مصری خاندان کے 4 افراد جاں بحق

December 24, 2021

سعودی عرب کے شہر القویٰ میں ٹریفک کے ایک حادثے میں مصر سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ خاندان عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ جارہا تھا۔

حادثے کے شکار خاندان میں باپ، ماں اور ان کے پانچ بیٹے شامل تھے، ان بیٹوں میں سے دو مقامی آئی سی یو میں جبکہ پانچواں بیٹا جس کی حالت خراب ہے وہ کنگ سلمان اسپتال ریاض میں زیرعلاج ہے۔