چاکلیٹ سے ٹماٹر کاٹنے کا انوکھا تجربہ

December 25, 2021

سوشل میڈیا پر چاکلیٹ سے ٹماٹر کاٹنے کے منفرد مناظر نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جہاں انٹرٹینمنٹ سے متعلق بے تحاشہ مواد اپلوڈ کیا جاتا ہے وہیں کچھ منفرد تجربوں پر مبنی ویڈیوز بھی صارفین کی خوب توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔

ایسی ہی ایک اور منفرد ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر رکھا ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص تجربہ کرنے کی غرض سے پہلے ایک چاکلیٹ بار کو تراشتا ہے اور پھر اس نوکیلی چاکلیٹ کی مدد سے باآسانی ٹماٹر کاٹ لیتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں چاکلیٹ کسی چھری سے کم دھار نہیں نظر آ رہی۔

وائرل ہوتی اس ویڈیو کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔