• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک کا میئر بنا تو اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا حکم دوں گا، زہران ممدانی

نیویارک شہر کا ڈیموکریٹک میئر بننے کے امیدوار زہران ممدانی کا کہنا ہے کہ وہ منتخب ہوئے تو پولیس کو حکم دیں گے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو نیویارک آنے پر گرفتار کرلے۔ 

زہران ممدانی نے کہا کہ یہ اقدام ظاہر کرکے گا کہ نیویارک عالمی قوانین پر عمل کرتا ہے۔ 

دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ ممدانی نیویارک میئر بننے میں کامیاب ہوجائیں گے، ٹرمپ نے انکی ممکنہ جیت کا سبب عوام کی بغاوت سے تعبیر کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ نیویارک میئر کا الیکشن 4 نومبر کو ہوگا جس میں ڈیموکریٹک ممدانی کا مقابلہ ری پبلکن کرٹیس سیلوا اور آزاد امیدواروں سابق گورنر اینڈریو کومو اور میئر ایریک ایڈمز سے ہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ موجودہ میئر ایرک ایڈمز الیکشن سے دستبردار ہوجائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید