امریکا نے 32 اداروں کو تجارتی پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا۔
پابندیوں کی زد میں آنے والے 23 ادارے چین سے تعلق رکھتے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق بھارت، ایران، ترکیے اور یو اے ای کے ادارے بھی فہرست میں شامل ہیں۔
نیویارک شہر کا ڈیموکریٹک میئر بننے کے امیدوار زہران ممدانی کا کہنا ہے کہ وہ منتخب ہوئے تو پولیس کو حکم دیں گے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو نیویارک آنے پر گرفتار کرلے۔
امریکی حکام نےقدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا، اسکی شناخت 22 برس کے ٹائلر رابنسن کے نام سے کی گئی ہے۔
امریکا کے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کش پٹیل اور گورنر یاٹاہ نے کہا ہے کہ چارلی کرک کا مشتبہ قاتل حراست میں ہے، ٹیلر روبنسن نے اپنے دوست کے سامنے اعتراف کیا۔
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں ایک 17 سالہ طالب علم کو میٹرو اسٹیشن پر دوست کے ساتھ جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے قتل کر دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق 7 صفحات پر مشتمل یو این اعلامیہ جولائی میں سعودیہ، فرانس کی میزبانی میں بین الاقوامی کانفرنس کا نتیجہ ہے۔
چیتھم ہاؤس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اسرائیلی صدر کے تعارف میں کہا کہ غزہ میں اسرائیلی ملٹری آپریشن میں اب تک 60 ہزارفلسطینی قتل کیے جاچکے، جس میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔
بھارت نے اپنی شمال مشرقی سرحد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک بڑے ریلوے انفراسٹرکچر منصوبے کی منظوری دی ہے جس کا مقصد دور دراز علاقوں تک رسائی کو بہتر بنانا، لاجسٹکس کو تیز کرنا اور پڑوسی ملک چین کے ساتھ تعلقات میں کسی بھی ممکنہ بگاڑ کی صورت میں فوجی تیاری کو یقینی بنانا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں ہوٹل کے باہر چاقو بردار شخص کے حملہ میں دو اسرائیلی زخمی ہوگئے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلسل تھکن اور پولنگ ایجنٹس کی غیر موجودگی کے باعث ووٹوں کی گنتی صبح تک جا پہنچی تھی، جمعہ کی صبح پریتی لاتا ہال کی گنتی ہونی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں ملزم کو سزائے موت ہوگی، ملزم پولیس اسٹیشن میں ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے قطر میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔
غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں، غزہ پر صبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں 42 فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد بھی شامل ہیں۔
پولینڈ کی فضائی حدود میں روسی ڈرونز کی دراندازی کے واقعے پر فرانس نے روسی سفیر کو طلب کرنے کا اعلان کیا ہے۔
برطانیہ میں مسلمانوں سے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا جملے لکھنے پر نرس کو برطرف کر دیا گیا۔
بھارت میں نامزد امریکی سفیر نے کہا ہے کہ امریکا بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے پر بات چیت حتمی مراحل میں ہے اور اگلے چند ہفتوں میں معاملہ طے پانے کی امید ہے۔
امریکی مندوب نے کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ سے تمام یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں