• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امداد مانگنے کا فیصلہ این ڈی ایم اے کرے گی، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متعلق فلیش اپیل کا فیصلہ این ڈی ایم اے کرے گی، وزارتِ خارجہ ہر فیصلے پر عمل کے لیے تیار ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے دریاؤں میں سیلاب سے متعلق سفارتی ذرائع سے کچھ معلومات دیں جو تفصیلی نہیں تھیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت نے انڈس واٹر کمشنر کا طے شدہ چینل استعمال نہیں کیا، بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل کرنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید