یہ ایک سال تو گزرا ہے اِک صدی کی طرح

January 02, 2022

مرتّب: منور راجپوت، کراچی

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو، رانا شمیم کے بیانِ حلفی نے بھونچال برپا کیا
محسنِ پاکستان، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو قومی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا
اسلام آباد میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں افغانستان کے لیے اہم فیصلے ہوئے
پی ڈی ایم نے بڑے جلسے کیے، مگر اندرونی اختلافات سے بھی دوچار رہا
طالبان نے ایک بار پھر افغانستان کا اقتدار سنبھالا، امریکی انخلا پر انسانیت سوز مناظر دیکھنے میں آئے
جوبائیڈن نے عُہدے کا حلف اُٹھایا، ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا
حجرِ اسود اور مقامِ ابراہیمؑ کی پہلی بار جدید ترین تیکنیک سے بنائی گئی تصاویر جاری کی گئیں
قومی اسمبلی میں بدترین ہنگامہ آرائی ہوئی، ارکان نے ایک دوسرے پر مکّے بازی کی، مغلظات بکیں
یوسف گیلانی سینیٹر تو بنے، مگر چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہار گئے
کوہ پیما، محمّد علی سدپارہ کی موت پوری قوم کو رنجیدہ کرگئی
کوئٹہ کی ہزارہ برادری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کئی روز سراپا احتجاج رہی
قابض بھارتی فوج نے عوام کو سیّد علی گیلانی کی تدفین میں شامل نہ ہونے دیا
امریکا سال بھر اتحادیوں کے ساتھ مل کر چین کے گھیراؤ کی منصوبہ بندی کرتا رہا
اسرائیل نے ماہِ رمضان میں غزہ کے محصور شہریوں پر بارود برسایا، جس سے خواتین، بچّوں سمیت ڈھائی سو شہری شہید ہوئے
امریکا اور چین کے صدور نے ساڑھے تین گھنٹے کی ورچوئل ملاقات میں کئی مسائل پر گفتگو کی
قطر کے ساڑھے تین سال بعد خلیجی ممالک سے تعلقات بحال ہوئے
کینیڈا میں ایک جنونی نے4 پاکستانی ٹرک تلے کچل دیے
کورونا ویکسین آنے سے دنیا نے سُکھ کا سانس لیا
ٹی 20 ورلڈ کپ تو آسٹریلیا لے اُڑا، مگر ایونٹ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گی
ملالہ یوسف زئی نے نئی زندگی کی شروعات کیں
منہگائی عوام کو پیستی رہی، حکومت نے سال وعدے، اعلانات کرتے گزار دیا
بختاور بھٹو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں
جام کمال تحریک عدم اعتماد پر مستعفی ہوئے اور عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ بنے
مُلک میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ہوا، جس کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے
سیال کوٹ میں سری لنکن شہری کی ہجوم کے ہاتھوں ہلاکت پر پاکستان کو دنیا بھر میں ہزیمت اُٹھانا پڑی
نور مقدّم قتل کیس نے سماجی روّیوں پر سنجیدہ سوالات اُٹھائے
آزاد کشمیر کا انتخابی معرکہ پی ٹی آئی کے نام رہا
فرانسیسی صدر کو ایک شخص نے سرِ عام تھپڑ مار دیا
اسرائیلی وزیرِ اعظم نے پہلی بار عرب امارات کا دورہ کیا
نریندر مودی کسانوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئے
بھارتی چیف آف ڈیفینس، جنرل بپن کی ہلاکت معمّا بنی رہی
میانمار میں فوج کو سخت عوامی مزاحمت کا سامنا رہا
ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب ہوئے
گھوٹکی میں الم ناک ٹرین حادثے میں 65 افراد جاں بحق، 100 زخمی ہوئے
ڈسکہ کے ضمنی الیکشن نے انتخابی نظام بے نقاب کردیا
تحریک لبّیک کالعدم قرار پائی، پھر بحال ہوئی
سعودی عرب میں پہلی بار دنیا کے معروف اداکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا
بھارت کی ہرناز کور سندھو نے’’ مِس یونیورس 2021ء‘‘ کا ٹائٹل اپنے نام کیا
جرمن چانسلر انجیلا مرکل اقتدار سے رخصت ہوگئیں
سوڈان کے عوام فوج کے مقابلے میں سِول حکومت کے ساتھ کھڑے رہے