راجن پور: مغوی ہندو تاجر 45 ڈاکوؤں کے بدلے رہا

December 27, 2021


مغوی ہندو تاجر چندر لال کو ڈاکوؤں نے چھوڑ دیا،تاجر کی رہائی کے بعد ڈاکوؤں کے 45 سہولت کاروں کو بھی پولیس نے رہا کردیا ۔

ہندو تاجر چندر لال کو 31 روز قبل کچہ شاہوالی سے ڈاکوؤں نے اغواء کیا تھا۔

ڈسٹرک پولیس آفیسر (ڈی پی او) محمد افضل نے کہا ہے کہ کچہ شاہوالی میں پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن میں مغوی تاجر چندرلال کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

ڈی پی او محمد افضل نے کہا کہ آپریشن کے دوران ڈاکو فرار ہوگئے۔