طالبان کے ہاتھوں سابق افغان فوجیوں کی ہلاکتوں کیخلاف خواتین کا کابل میں احتجاجی مارچ

December 28, 2021

طالبان کے ہاتھوں سابق افغان فوجیوں کی ہلاکتوں کیخلاف خواتین نے آج کابل میں احتجاجی مارچ کیا۔

اس سلسلے میں کابل کے مرکزی علاقے میں ایک مسجد کے قریب 30 خواتین جمع ہوئیں اور احتجاجی مارچ کیا۔

اس موقع پر خواتین نے ’انصاف انصاف‘ کے نعرے لگائے جبکہ افغان سیکیورٹی فورسز نے مارچ میں شریک خواتین کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔

احتجاج کے دوران طالبان نے مارچ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو بھی روکنے کی کوشش کی۔