کراچی میں حسین آباد فوڈ اسٹریٹ پر چھاپا، 3 ریسٹورنٹ سیل

December 30, 2021


سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی میں حسین آباد فوڈ اسٹریٹ پر کارروائی کر کے 3 ریسٹورنٹ کو سیل کردیا جبکہ کئی ریسٹورنٹس پر جرمانے بھی کئے گئے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کے دوران کئی ریسٹورنٹس پر تین لاکھ روپے تک جرمانے عائد کئے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری مسالا جات استعمال کرنے پر سیل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حسین آباد فوڈ اسٹریٹپر ویک اینڈ کے علاوہ عام دنوں میں بھی کھانے پینے کے اسٹالز اور ریسٹورنٹس پر شہریوں کا رش ہوتا ہے۔