قائد اعظم ٹرافی، فخر زمان کی گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ کھانا کھاتے ویڈیو وائرل

December 30, 2021

قومی کرکٹر اور قائد اعظم ٹرافی میں خیبر پختون خوا کی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے فخر زمان کی گراؤنڈ اسٹاف کے ہمراہ کھانا کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

فخر زمان نے گزشتہ روز قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے آخری دن اننگز بریک کے دوران کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں گراؤنڈ اسٹاف کے ہمراہ کھانا کھایا۔

لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ٹیم منیجر ثمین رانا نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے فخر زمان کو حقیقی قلندر قرار دیا۔

فخر زمان کی ویڈیو پر صارفین تبصرہ کرتے ہوئے انہیں ہیرو کہہ رہے ہیں اور ان کی عاجزی کو بھی خوب پزیرائی مل رہی ہے۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخواہ نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے پانچویں بار قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا ہے، کے پی نے دو سال میں لگاتار پانچ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ اپنے نام کیے ہیں۔