سری لنکا کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

December 30, 2021


دبئی میں کھیلے جارہے انڈر19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

انڈر19 ایشیا کپ کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جارہا ہے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشیا کپ کےپوائنٹس ٹیبل کے گروپ اے میں پاکستان نے پہلی اور بھارت نےدوسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ گروپ بی میں بنگلادیش پہلی اور سری لنکا دوسری پوزیشن پر رہا۔

واضح رہے کہ دونوں سیمی فائنل کی فاتح ٹیمیں کل فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔