نوازشریف کیلئے یہی سن رہے ہیں کہ آج آرہے ہیں، کل آ رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان

December 30, 2021


وزیراعظم عمران خان کا سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق کہنا ہے کہ نوازشریف کیلئے یہی سن رہے ہیں کہ وہ آج آرہے ہیں، کل آ رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے پارلمینٹ میں صحافیوں کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہنواز شریف جب سعودی عرب گئے تھے، تب بھی یہی سنتے تھے، وہ وہاں سے بھی بغیر سمجھوتے کے واپس نہیں آئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان شہباز شریف کے حکومت پر الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی تقریر نہیں ہوتی، وہ ’’جاب ایپلی کیشن‘‘ ہوتی ہے۔

صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران نے کہا کہ ہر 3 ماہ بعد کہا جاتا ہے حکومت مشکل میں ہے، حکومت کسی مشکل میں نہیں ہے۔