امریکا: چڑیا گھر میں کارکن کو کاٹنے والے ٹائیگر کو گولی مار دی گئی

December 31, 2021


امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر نیپلز کے چڑیا گھر میں صفائی کرنے والے عملے کے فرد کو کاٹنے پر ٹائیگر کو گولی مار دی گئی، جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔

نیپلز Naples کے چڑیا گھر میں 8 سالہ ٹائیگر نے صفائی کرنے والے کارکن پر حملہ کر کے اس کا بازو دبوچ لیا۔

شیرف نے اسلحے کے ذریعے ٹائیگر کو ڈرا کر بھگانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا اور اسے گولی چلانی پڑ گئی۔

ٹائیگر کے حملے میں زخمی ہونے والے کارکن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جانوروں کو کھلانا پلانا یا ان کے پنجرے میں جانا صفائی کرنے والوں کا کام نہیں۔

ہلاک کیا جانے والا ویکو نامی ٹائیگر گزشتہ برس ہی نیپلز کے چڑیا گھر لایا گیا تھا۔