عامر لیاقت کی بسترِ علالت سے چاہنے والوں کو نئے سال کی مبارکباد

January 01, 2022

فوٹو، ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے بسترِ علالت سے اپنے چاہنے والوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔

عامر لیاقت نے اسپتال سے اپنے چاہنے والوں اور فوجی جوانوں کو نئے سال کی خوشیوں ک مبارکباد پیش کرتا پیغام شیئر کیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’بستر علالت سے اہل وطن اور کنڑول لائن چوکس شوقِ شہادت کے لیے گرویدہ تمام سر بہ کف جوانان پاکستان کو نیا برس مبارک۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ روز عامر لیاقت کی حالت تشویشناک ہونے پر اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

بعد ازاں بتایا گیا تھا کہ اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔