پاکستان: مکمل کورونا ویکسینیٹڈ افراد 7 کروڑ سے متجاوز

January 01, 2022

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 38 ویں نمبر پر آگیا، کورونا کیسز کی شرح 1 فیصد سے اوپر آچکی ہے، جبکہ یہاں مکمل ویکسینیٹڈ افراد 7 کروڑ سے تجاوز کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 556 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 6 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 479 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 08 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 933 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 95 ہزار 933 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 184 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 629 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 56 ہزار 816 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 141 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 34 لاکھ 23 ہزار 546 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 لاکھ 99 ہزار 380 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 15 کروڑ 66 لاکھ 23 ہزار 21 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7 کروڑ 5 لاکھ 76 ہزار 467 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 82 ہزار 29 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 670 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 45 ہزار 107 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 70 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 402 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 930 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 666 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 967 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 662 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 746 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 638 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 364 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔