فرانس کا گوگل، فیس بُک پر بڑا جرمانہ

January 06, 2022

فرانس نے کوکیز استعمال کرنے پر گوگل، فیس بک پر 237 ملین ڈالر جرمانہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل، فیس بک پر جرمانہ فرانس کے نیشنل کمیشن برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کیا۔

فرانس کی نیشنل کمیشن سی این آئی ایل کے مطابق فیس بک، گوگل نے صارفین کیلئےکوکیز کی آپشن لازمی کردی ۔

فرانس کےجرمانےکے بعد گوگل نے کوکیز کےاستعمال سے متعلق تبدیلی کرنے کا اعلان کردیا ۔

گوگل کا کہنا ہے کہ فرانسیسی ریگولیٹری کے فیصلے کے بعد ان کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

خیال رہے کہ کوکیز آن لائن صارفین کو ٹریک کرنے کیلئےاستعمال کی جاتی ہیں۔