صدر عارف علوی کا ASI نوید کے بھائی سے ٹیلیفونک رابطہ

January 09, 2022


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مری میں جاں بحق اے ایس آئی نوید اقبال کے بھائی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

دوران گفتگو صدر مملکت نے سانحے میں خاندان کے 8 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں متاثرین اور اُن کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔