کسان یوریا کھاد کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں، شہباز شریف

January 10, 2022

فائل فوٹو

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کسان یوریا کھاد کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں اور بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغا م میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی دعوؤں کے باوجود گزشتہ کئی ہفتوں سے یوریا کا بحران برقرار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوریا کی کمی سے ہماری زراعت اور کسانوں کی آمدنی متاثر ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس حکومت سے وعدے پورے نہیں ہوتے مگر دعوے ہیں کہ ختم نہیں ہوتے۔