کے الیکٹرک کا ایس ایس جی سی سے گیس سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ

January 10, 2022

کےالیکٹرک (کے ای) کو کم گیس سپلائی میں شدید کمی کا سامنا ہے اور اس وقت اُسے صرف 35 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اکنامک میرٹ آرڈر (EMO) کے تحت متبادل ایندھن کے ذریعے پاور پروڈکشن کرکے شہر کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تاہم گیس سپلائی میں مستقل کمی سے کمپنی کو سستی بجلی کی پیداوار میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کا اثر صارفین پر بھی پڑسکتا ہے۔

کےالیکٹرک ترجمان نے مزید کہا کہ صارفین کے وسیع تر مفاد میں کے ای سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر ضرورت کے مطابق گیس سپلائی بحال کرے۔ بصورت دیگر پاس مہنگے متبادل ایندھن سے بجلی کی پیداوار کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچے گا۔

کےالیکٹرک کو اکثر اوقات اپنی مختلف پاور جنریشن سائٹس پر گیس پریشر میں کمی کے مسائل کا سامنا رہتا ہے، جو زیادہ سے زیادہ پاور پروڈکشن کی صلاحیت تک پہنچنے میں بڑی رکاوٹ ہے۔