پرینکا چوپڑا کا نئے سال پر نیا ہیئر اسٹائل

January 11, 2022

پرینکا چوپڑا کا نئے سال پر نیا ہیئر اسٹائل

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے فیشن سے اپنے مداحوں کو متاثر کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتی ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹا گرام اسٹوریز پر اپنی چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کی۔

پریانکا چوپڑا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ’ نیا سال، نئے ہیئر‘۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنے بالوں کو سنہری اور کیریمل کلر سے ہائیلائٹ کروانے کے بعد کرل کیا ہے۔

پریانکا چوپڑا کایہ نیا ہیئر اسٹائل اُن کے مداحوں کو بہت پسند کیا اور یہ ویڈیو اداکارہ کافی فین پیجز پر وائرل ہورہی ہے۔