نواز شریف کو لانے اور شہبازشریف کو اندر کرنے پر رائے طلب

January 12, 2022

وفاق نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو لانے اور اپوزیشن لیڈر کو اندر کرانے کے معاملے پر پنجاب حکومت سے رائے مانگ لی۔

وفاقی حکومت نے نواز شریف کی صحت بہتر ہونے کی صورت میں اُن کے ڈاکٹر سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاق نے شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے اٹارنی جنرل کو درخواست تیار کرنے کی ہدایات دے دیں۔

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے منگل کو کہا تھا کہ شہباز شریف نے بیماری کا ڈرامہ رچاکر نواز شریف کو ملک سے باہر نکالا ۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کو حکومت سے فراڈ کرنے پر جیل بھجوائیں گے۔