پریتی زنٹا کی اپنے جڑواں بچوں کیساتھ سیلفی وائرل

January 14, 2022

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

گزشتہ سال کے آخر میں جڑواں بچوں کی والدہ بننے والی بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے بچوں کے ساتھ نئی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پریتی زنٹا نے اپنی نئی سیلفی شیئر کی ہے جس میں اُن کی گود میں اُن کے جڑواں بچوں میں سے ایک بچہ موجود ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی سیلفی میں پریتی کی گود میں موجود بچے کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔

سیلفی میں پریتی زنٹا بےحد خوش نظر آرہی ہیں یعنی وہ والدہ بن کر بےحد اچھا محسوس کررہی ہیں۔

پریتی زنٹا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’مومی وائبز۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آخر میں پریتی زنٹا کی جانب سے اپنے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی جس نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا تھا۔

پریتی زنٹا نے اپنے شوہر جین گڈ اینف کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین کو بتایا تھا کہ وہ دونوں جڑواں بچوں کے والدین بن گئے ہیں۔