آسٹریلیا کا جوکووچ کو ملک سے بے دخل نہ کرنے کا اعلان

January 14, 2022


آسٹریلیا نے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو ملک سے بے دخل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتی وکیل نے کہا ہے کہ آسٹریلیا نوواک جوکووچ کو ملک سے بےدخل نہیں کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق حکومتی وکیل نے مزید کہا کہ ٹینس اسٹار کو مقدمے کا فیصلہ ہونے تک ملک سے نہیں نکالا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جوکووچ کو امیگریشن حکام کے سامنے پیش ہونے سے پہلے حراست میں بھی نہیں لیا جائے گا۔

خبرایجنسی کے مطابق آسٹریلیا نے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا ویزا دوسری بار منسوخ کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جوکووچ کے وکلاء نے ویزا منسوخی کے خلاف عدالت میں حکم امتناعی کی درخواست جمع کرادی۔