علی وزیر کی رہائی کے لئے پی ٹی ایم کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

January 15, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی رہائی کیلئے پشتون تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی وجہ سے چائنہ چوک سے پریڈ گرائونڈ چوک تک ٹریفک معطل رہی ، مظاہرے کے شرکا ء نے کتبے اور بیرز اٹھا رکھے تھے جن پر علی وزیر کی رہائی کے مطالبات درج تھے، پشتون تحفظ موومنٹ کے قائد منظور پشتین نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ علی وزیر غیر ملکی دہشتگردوں کیخلاف اٹھے پاکستان کے قانون کی کونسی شق اجازت دیتا ہے کہ لوگوں سے معافی کی اپیل کروائی،سپریم کورٹ سے کہتے ہیں توہین عدالت ہو رہی ہے۔