ڈاکٹر سعید قریشی کی تعیناتی کے خلاف درخواست واپس لینے پر نمٹا دی گئی

April 27, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ نے ڈاکٹر سعید قریشی کو وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی تعینات کرنے سے متعلق درخواست واپس لینے پر نمٹادی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل بینچ کے روبرو ڈاکٹر سعید قریشی کو وائس چانسلر ڈائو یونیورسٹی تعینات کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔