باغ ابن قاسم کی زمین ہاکرز کو الاٹ کرنے کیخلاف ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم

April 27, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ نے باغ ابن قاسم کی زمین ہاکرز کو الاٹ کرنے کیخلاف کے ڈی اے کی اپیل پر ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم اور الاٹمنٹ منسوخی کا فیصلہ درست قرار دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ رفاہی پلاٹس کو کمرشل مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل بینچ کے روبرو باغ ابن قاسم کی زمین ہاکرز کو الاٹ کرنے کے خلاف کے ڈی اے کی اپیل پر سماعت ہوئی۔