دہشتگردی کی حالیہ کئی کارروائیوں میں بھی غیر ملکی اسلحے کا استعمال

April 27, 2024

اسلام آباد (نیوز ایجنسی ) پاکستان میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ایک بار پھر غیر ملکی اسلحے کا استعمال سامنے آیا ہے۔ حال ہی میں ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں ہلاک3دہشت گردوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا۔ پشین میں حالیہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں سے بھی غیر ملکی اسلحہ ملا تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 اپریل کو شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے جن سے ملنے والا اسلحہ بھی غیر ملکی تھا۔