مویشی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی

April 27, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی میں قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی 10مئی سےلگائی جائے گی۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی قربانی کےجانوروں کی منڈی تیسرٹاؤن ناردرن بائی پاس پر لگائی جائےگی۔ اس مقصد کیلئے تیسر ٹاؤن ناردرن بائی پاس پر ایک ہزار ایکڑ رقبے کا انتخاب کر لیا گیا۔مویشی منڈی میں سیکیورٹی کے موثر انتظامات کیےجائیں گے۔