جماعت اسلامی کا دھرنا جاری، آج شارع فیصل پر مارچ ہوگا

January 16, 2022

سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کا سندھ اسمبلی کے باہر سترہویں روز دھرنا جاری ہے، جماعت کی جانب سے آج شاہراہ فیصل پر مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کرپشن کا پورا نظام سندھ اسمبلی سے چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پورے صوبے اور ہر ادارے پر قبضہ کرلیا ہے، ان کی جدوجہد وڈیرا مائنڈ سیٹ کے خلاف ہے۔

جماعت اسلامی نے آج شارع فیصل پر مارچ کا اعلان کردیا ہے، حافظ نعیم نے کہا کہ شہر کے تمام اضلاع سے ریلیاں شارع فیصل پہنچیں گی۔