صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اہم سمریز کی منظوری دے دی۔
صدر زرداری نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج (لوک ورثہ) ترمیمی بل اور اسٹینڈرڈ ٹائم (تشریح حوالہ جات) ترمیمی بل 2026ء کی بھی منظوری دی ہے۔
صدرِ مملکت کی جانب سے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی راولپنڈی کی ٹیبل آف آرگنائزیشن اینڈ ایکوپمنٹ میں نظرِ ثانی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
صدرِ پاکستان نے ماحول دوست طریقے سے بحری جہازوں میں موجود مضر مواد کے انتظام سے متعلق بل اور پمز کی اسٹاف نرس رضیہ نورین کو تمغۂ شجاعت دینے کی بھی منظوری دی ہے۔