راولپنڈی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے 6لڑکیاں اغواء

January 16, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں سے 6لڑکیوں کواغواءکر لیاگیا، تھانہ صادق آبادکونعیم احمد نے بتایاکہ اس کی بیوی (س) عمر 22 سال کو کسی نے اغواء کر لیا۔،تھانہ نصیرآبادکومحمود حسین نے بتایاکہ اس کی بیٹی (ف) جو طلاق یافتہ ہےاچانک غائب ہوگئی میرے پرس میں موجود 56ہزار روپے بھی غائب ہیں۔ مجھے شک ہے ہے میری بیٹی کو کسی نے اغواء کر لیا۔ تھانہ سول لائن کوعبدالرئوف خان نے بتایاکہ اس کی بیوی (خ)10جنوری کو پارک میں بچوں کو لیکر گئی اور 4 بجے واپس گھر آ گئی میں ان کو گھر چھوڑ کر واپس کام پر آ گیا اسکے بعد میں نے انکے موبائل پررابطہ کیا تو نمبر بند تھا جب میں گھر آیا تو بچے گھر پر تھے لیکن اہلیہ موجودنہ تھی جس کوکسی نے اغواکرلیا۔تھانہ ائرپورٹ کومحمد فیاض نے بتایاکہ