اسلام آباد چیمبر آف کامر س کے زیر اہتمام ایس ایم منیر آڈیٹوریم کا افتتاح

April 25, 2024

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) اسلام آباد چیمبر کے زیر اہتمام ایس ایم منیر آڈیٹوریم کے افتتاح کی تقریب میں سابق صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ، صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری اور دیگر نے ایس ایم منیر کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ، اسلام آباد چیمبر کے صدر احسن بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایس ایم منیر کی کاروباری کیلئے خدمات کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا، حکومت سے مطالبہ ہے کہ معاشی پالیسیوں کی تشکیل کیلئے بزنس کمیونٹی کو بھی مشاورت کا حصہ بنایا جائے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایس منیر پوری بزنس کمیونٹی کے لیڈر ہیں اور رہیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر راولپنڈی ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر انیلہ کمال،سابق نگران صوبائی وزیر اور پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر، ظفر بختاوری،ذکی اعجاز ،ثمینہ فاضل ، شاہد غفور پراچہ ، چیمبر قاضی اکبر ،اعجاز عباسی ، یو بی جی کے پی کےجواد حسین کاظمی ، زاہد حسین ، سیالکوٹ چیمبر شیخ ریاض الدین اور دیگر نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ ایسی شخصیات مرتی نہیں بلکہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتی ہیں۔