صحافی کے بھائی کا اغواء‘ صحافیوں کا پریس گیلری سے واک آؤٹ

April 26, 2024

اسلام آباد (نامہ نگار، کامرس رپورٹر) سینئر صحافی و ممبر پی آر اے پاکستان متین حیدر کے بھائی کے مبینہ اغوا پر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے قومی اسمبلی کی کارروائی سے واک آؤٹ کیا جس پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ نے پریس گیلری سے صحافیوں کے واک آؤٹ کا نوٹس لیتے ہوئے حکومتی وفد کو وجوہات معلوم کرنے کے لئے بھجوا دیا۔ حکومت کی جانب سے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، اعجاز جاکھرانی اور بیرسٹر عقیل ملک صحافیوں سے بات چیت کے لئے پریس لاؤنج میں پہنچے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایوان میں صورتحال سے آگاہ کردیا۔ معاملے پر ڈپٹی سپیکر نے ڈائریکشن دینے کی یقین دہانی کروا دی۔