ادارہ منافع بخش بنانے کیلئے منصوبے شروع کررہے ہیں،ایم ڈی پولیس فاؤنڈیشن

April 26, 2024

اسلام آباد (آئی این پی)نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر صابر احمد نے کہا ہے کہ ادارے کو منافع بخش بنانے کے لئے ہاؤسنگ سیکٹر کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف شعبوں میں عالمی معیار کے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔ سکل ڈویلپمنٹ پروگروام کے ذریعے خلیجی ممالک میں اعلی ملازمتوں کے حصول کے لئے نوجوانوں کو ٹریننگ دی جائے گی ۔صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے صابر احمد نے بتایا کہ فاؤنڈیشن کی ترجیحات تبدیل کرکے اسے ایک ایسا ادارہ بنایا جارہا ہے جو پولیس ملازمین اور افسران کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لئے عالمی معیار کے منصوبے شروع کرے‘ پہلے مرحلے میں پولیس فاؤنڈیشن میں چار ڈائریکٹوریٹ قائم کئے گئے ہیں جن میں ایگری بزنس‘ آئی ٹی ڈویلپمنٹ‘ ایجوکیشن اور انٹی گریٹڈ ہیلتھ سروسز شامل ہیں جبکہ کئی دیگر منصوبے بھی زیر غور ہیں۔