نیشنل سیونگز سینٹر کا قومی بچت صارفین کیلئے ڈیبٹ کارڈ کا اجراء

January 17, 2022

فیصل آباد (اے پی پی)نیشنل سیونگزسنٹرنے قومی بچت کے صارفین کی سہولت کیلئے نیشنل سیونگز کسٹمر ڈیبٹ کارڈ کا اجرا کردیا ہے جسکے کامیاب تجر بات کے بعد اس کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرتے ہوئے یہ سہولت ملک بھر میں مراکز قومی بچت کے صارفین و کھاتہ داران کو بہم پہنچانے کاسلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔

ناظم علاقائی نظامت قومی بچت فیصل آبادریجن میاں شہزاد اکرم نے بتایا کہ قومی بچت کے صارفین کیلئے نیشنل سیونگز کسٹمر ڈیبٹ کارڈ زکااجرا کر دیا گیا ہے اور نیشنل سیونگز سنٹر کے متعلقہ حکام کو اس بارے میں ہدایت جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس حوالہ سے تمام عملی اقدامات، تشہیری مواد اور درخواست فارمز کی موجودگی کو بروقت یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے کسی بھی قسم کی معلومات و رہنمائی کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر اور انچارج شعبہ پی ڈی ایم ریجنل ڈائریکٹوریٹ نیشنل سیونگزفیصل آبادسے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔