افسر شاہی نے کابینہ سے منظور گندم خریداری پالیسی کو سرخ فیتے کا شکار بنا دیا

April 27, 2024

سلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) افسر شاہی نے کابینہ سے منظور گندم خریداری پالیسی کو سرخ فیتے کا شکار بنا دیا،باردانہ کی تقسیم اور 22اپریل گزرنے کے باوجود تاحال 393مراکز پر گندم خریداری شروع نہ ہوسکی ، وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز نے اپنی کابینہ سے منظور شدہ جو گندم خریداری پالیسی جاری کی تھی وہ افسر شاہی کے سرخ فیتے کا شکار بنائی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو محمد اورنگزیب نے پنجاب کے متعلقہ سیکرٹری فوڈ‘وزیر خوراک سے جب دریافت کیا کہ گندم کی 39سو روپے فی چالیس کلو گرام خریداری کیلئے بینکوں کے ساتھ مل کر کیش کریڈٹ لائن (سی سی ایل) تیار کر لی ہے او رایک سو یا ڈیڑھ سو ارب روپے کی رقم بمپر فصل کی کسانوں سے خریداری کیلئے آپ کو درکار ہے کہ آپ نے پنجاب بینک اور بینکوں کے کنسورشیم سے میٹنگ کی ہے‘ اور مطلوبہ قرض اور اسکی شرح سود کے بارے میں کیا طے پایا ہے تو اُنکے پاس جواب نہیں دیا۔ جمعہ کی صبح چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری خزانہ اور انکی ٹیم کی اہم ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ خوراک پنجاب اور پنجاب کی حکومت نے پنجاب بینک اور کمرشل بینکوں کے کنسورشیم کے ساتھ گندم کی خریداری کیلئے جو ایک سو سے ڈیڑھ سو ارب روپے کا قرض درکار ہے۔