سونا فی تولہ 2500؍ روپے مہنگا

April 27, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 2500روپے فی تولہ کا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2322 ڈالر سے بڑھ کر 2343 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت2500روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 45 ہزار روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 2143 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 10 ہزار 48روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 2650 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔