آرمی چیف سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو

January 17, 2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قازقستان کے سفیر نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن کے لیے عالمی شراکت داروں کی کوششوں کے ساتھ تعاون کے لیے پُرعزم ہے۔