آسٹریلوی کپتان نے عثمان خواجہ کو ’شیمپیئن شاور‘ سے بچالیا

January 18, 2022

ہوبارٹ (جنگ نیوز) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے جیت کے لمحات میں عثمان خواجہ کو شریک کرکے دل جیت لیے۔

ایشز سیریز کے اختتام پر آسٹریلین کرکٹرز ٹرافی لے کر جشن منانے لگے اور شیمپین کی بوتل بھی ساتھ لے آئے۔ اس موقع پرعثمان ایک طرف ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیٹ کمنز کو عثمان خواجہ کی کمی کا احساس ہوا اور انہوں نے ساتھیوں کوشیمپین اڑانے سے روک کر عثمان خواجہ کو جشن منانے اور تصویر بنوانے کے لیے بلایا۔

بعد میں انہوں نے میڈیا کے استفسار پر کہا کہ عثمان مسلمان ہیں اورانہیں شیمپین اڑانا پسند نہیں۔

میں نے یقینی بنایا کہ وہ وہاں آجائیں اور شیمپین نہ اڑائی جائے۔

عثمان خواجہ نے اس وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ویڈیو بتاتی ہے کہ پوری ٹیم میرا کتنا ساتھ دیتی ہے۔ لڑکوں نے اپنی عام شیمپین کی تقریبات روک دیں تاکہ میں دوبارہ شامل ہو سکوں۔